سری لنکا: معروف صحافی کے اغواء کے الزام میں میجر سمیت 3فوجی اہلکار گرفتار
سری لنکا کی پولیس نے نو سال قبل ایک معروف صحافی کو اغواء کرنے کے الزام میںایک افسر سمیت 3فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس ترجمان پریانتھا جایوکوڈے نے بتایا کہ ملزمان کو ہفتے کے روز گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک میجر اور 2اہلکار شامل ہیں،توقع ہے کہ انہیں جج کے سامنے پیش کیا جائے گا،انگریزی ہفت روزہ''دی نیشن'' کے معاون ایڈیٹر کائیتھ نویاہر جنہوں نے خانہ جنگی کے دوران تامل ٹائیگرباغیوں اور سکیورٹی صورتحال سے متعلق تنقیدی خبریں دی تھیں کو 2008میں دفتر سے جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا، اس واقعہ کے بعد نویاہر نے یہ کہ کر ملک چھوڑ دیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ لا حق ہے۔