لاہور میں قالینوں کی تین روزہ نمائش کا انعقاد
دلکش شوخ رنگوں کے قالین گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں،دور جدید میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی مانگ میں کمی آئی تو اسکی جگہ جدید مشینوں سے تیار قالینوں نے لے لی،افغانی ایرانی قالینوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیار کردہ رنگ برنگے اور دیدہ زیب قالینوں کی اپنی الگ پہچان ہے جو دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیںقالینوں کی تین روزہ نمائش میں این لوپ،سلک، شیگی،کٹ ورک،ماڈل لوپ کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا تھا حکومتی عدم دلچسپی کے باعث قالین سازی کی صنعت ختم ہوتی جارہی ہے ،ادھر ہینڈ میڈ قالین بنانے والے افراد کا کہنا ہے دھاگوں کا جال بنا کر ہاتھ سے اسکی بنتی کی جاتی ہے۔۔ ایک قالین کو بنانے کے لئے تین سے چار ماہ لگ جاتے ہیں ۔قالین سازی کی صنعت سے وابستہ افراد نے نمائش کے انعقاد کو خوش آئند قراد دیا ۔