پی ڈی ایم کا جنازہ پڑھا جا چکا ہے اب صرف رسم قل رہ گیا ہے۔ پرویز خان خٹک
وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عوام کا جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتیں اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی خاطر خواہ پالیسی نہیں ہے ان کا مقصد صرف اور صرف لوٹ مار ، کرپشن ، اقربا پروری اور زخیرہ اندوزی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اس قلیل دور حکومت میں عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جو اقدامات کئے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے پی ڈی ایم کا جنازہ پڑھا جا چکا ہے اب صرف رسم قل رہ گیا ہے جو کہ بہت جلد ادا کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد ولید اختر کے ساتھ ملاقات اور ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کے 63کے سابق امیدورا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمد عمر کاکاخیل بھی موجود تھے ،جمعیت علما اسلام کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد ولید اخترنے وزیر دفاع پرویز خان خٹک سے اہم ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے ان کو پارٹی توپی اور مفلر پہنایاوزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں اپنی دور وزارت سے لیکر اب تک جتنے ترقیاتی کام کئے ان کا ریکارڈ موجود ہے ، 2013سے قبل ضلع نوشہرہ کو انتہائی پسماندہ رکھا گیا تھا اس اس پسماندگی کو ختم کرنے کا تہیہ کرتے ہوئے اب تک جتنا فنڈز استعما کیا وہ اس ضلعے کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنی ڈوبتی ناو کو بچانے اور سیاسی دوکان چھمکانے کیلئے صرف بیان بازیاں کر رہے ہیں ان کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں ہے وہ صرف اپنی کرپشن چھپانے اور این آراو ملنے کیلئے یکجا ہوئے ہیں لیکن نہ تو ان کو این آراو ملے گا اور نہ عوام کی طرف سے اقتدار کیوں کہ مولانا کی پی ڈی ایم کا جنازہ نکل چکا ہے اب رسم قل باقی ہے جو جلد ادا کر دی جائے گی ۔