پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج شرو ع ہورہاہے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شرو ع ہورہاہے۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ ادھر پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔