کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہو گئی ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ قومی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، کاسن رجیتھا کی جگہ لستھ ایمبل دینیا ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ راولپنڈی میں پانچویں دن آئے۔