کراچی میں پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام سینتیسویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
شہرقائدمیں کورنگی کریک کے شاندار نظاروں پر مشتمل پاکستان کے سب سے طویل گالف کورس میں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا میلہ سجایا گیا۔ آخری روز چیف آف ایئر اسٹاف مارشل سہیل امان نے خود بھی گالف کھیلی اور بعد میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہیں اور پاکستان کے لیے ایک ہیں، ہماری حالات پر نظر ہے۔ پاک فضائیہ ہر وقت ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں ساڑھے تین سو کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، مقابلوں میں پچیس خواتین نے بھی حصہ لیا۔جیتنے والےکھلاڑیوں میں مجموعی طورپر اسی لاکھ روپے کےانعامات تقسیم کیےگئے۔ٹورنامنٹ کےونرمطلوب حسین رہے جبکہ دوسرے نمبر پر ذوالفقارعلی اور تیسرےنمبرپرمحمد شبیراقبال اوروحید بلوچ مشترکہ طور پررہے۔ گزشتہ دو سال کے مقابلوں کی طرح اس بار بھی کوئی کھلاڑی ہول آف ون کا اعزاز حاصل نہیں کرسکا۔ واضح رہے کہ ہول آف ون پلیئر کے لیے دو کاریں انعام میں رکھی گئی تھیں۔