کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب
رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد نعیم ابراہیم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہرشہری کے حالات بدلیں گے،تبدیلی آکررہے گی۔ ملک کی ترقی ہمارا عزم ہے،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے اور پنجاب کو بدلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا سوروزہ ایجنڈا پاکستان کی ترقی کا پروگرام ہے۔ سو روزہ ایجنڈے پرعملدرآمد کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے