وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔
وزیراعظم عمران خان عمرے کے ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف پہنچے تو بیت اللہ کا دروازہ خصوصی طور پر عمران خان اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوئے، انہوں نے نوافل ادا کئے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔