لاہور میں حمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن جرمنی کے وفد کی ملاقات

مدینہ منورہ !! نمائندہ نوائے وقت — سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن جرمنی کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں حافظ محمد عمران ضیا (سیکریٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ ن جرمنی) اور عبیرہ ضیا (پرائم منسٹر یوتھ کونسل اوورسیز چیپٹر جرمنی) شامل تھے۔ وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر حافظ عمران نے اتحادی حکومت، وزیر اعظم، وفاقی وزراء اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "روشن پاکستان" اور "ستھرا پنجاب" کے ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی، اس کامیابی پر مریم نواز بھی مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ملاقات میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔