لوٹ کا مال بچانے کیلئے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا پہنچی ہے: معاون خصوصی شہباز گل
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا پہنچی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوران وبا صنعتیں کھولنے کی مخالفت معاشی ترقی کی مخالفت تھی اور وہ معاشی ترقی جو برآمدات میں اضافے کی صورت نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیے اپوزیشن ملک دشمنی تک جا چکی ہے اور اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہمارا حال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔
شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے وزیر اعظم عمران خان نے دوراندیشی سے بہترین فیصلے کیے۔
کورونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 20, 2020
لوٹ کا مال بچانے کے لیےملک دشمنی تک جا چکی اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی
اللّٰہ کا شکر،عمران خان نے دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے