معاوضہ انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، طیارہ حادثہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ائيرپورٹ پرميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ بھوجا ائيرلائن کے طيارے کے حادثے کی مکمل اور بھرپور تحقيقات کرکے وجوہات معلوم کرنا ہونگی تاکہ آئندہ اس طرح کا سانحہ رونما نہ ہو،ایم کیو ایم حادثے کی تحقيقات ميں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے اس معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کریں گے،فضائی سفر کی خامیوں کو دور کیاجانا چاہئے تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہوسکے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بغیرتحقیقات کے شکوک و شبہات کا اظہار نہیں کرنا چاہئے تاہم شفاف انکوائری سے لواحقین کی تسلی ہوسکتی ہے۔