پاکستان تحریک انصاف ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کل لاہور میں احتجاج کرے گی.
تحریک انصاف کل دوپہر ناصر باغ لاہور میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی جلسہ کرے گی، احتجاج میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ دوسری جانب سے حکومت نے تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو جلسہ کرنے سے منع کیا ہے،حکومت کسی بھی خلاف ورزی پر دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہے۔