شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ یاد رہے گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پر اتفاق ہوا جس کے تحت حکومت اوراتحادیوں کو 20 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی، اپوزیشن کو 18 کمیٹیوں کی نمائندگی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن اراکین میں اسمبلی اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے معاملات پر شدید گرما گرمی ہوتی رہی تاہم حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپوزیشن سے مذاکرات کی راہ اختیار کی۔