ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سراج الحق

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آ ج اسلام آباد میں مارچ کیا جا ئے گا۔ اس حوا لے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم سے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو ہر شہر سے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں نکلیں اور اسلام آباد مارچ میں شریک ہوں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حکمران بزدل ہو سکتے ہیں مگر قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور کشمیر کی آزادی تک پیچھے نہیں ہٹے گی۔” ان شاءاللہ“۔ خیال رہے کہ کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کے صدر وزیر اعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سمیت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شر کت کی دعوت دی گئی ہے۔