خیبرپی کے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز:عمران خان
ہری پور میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام سکولوں کے بچے ایک ایک پودا لگائیںآئندہ نسلوں کو بہترپاکستان دیں گےان کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں پانچ سال کے دوران ایک ارب پودے لگائے جائیں گے جبکہ جنگلات کی حفاظت کیلئے رضاکارفورس بھی بنائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبرپی کے میں گزشتہ دس سالوں کے دوران سو ارب روپے کے درخت کاٹے گئے ،انہوں نے ٹمبرمافیا کیخلاف جہاد کااعلان کردیا ہے،ہزارہ میں درخت کاٹنے کے الزام میں چند لوگوں کوگرفتاربھی کیا گیا ہے،ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کی شکست پرعمران خان کا کہنا تھا کہ دکھ بھری باتیں نہ کرو،ٹیم کی کارکردگی سے متعلق وزارت سپورٹس کوجواب دینا چاہیئے