بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزامات پرسزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائرکردی
غیرملکی میڈیا کے بنگلہ دیش کے سابق خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزام کے تحت پانچ سال کی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کردی ۔سابق وزیراعظم کے وکلاء نے اپیل میں مؤقف اپنایا ہے کہ یہ سزا سیاسی بنیاد اورحکومت کے زیراثرسنائی گئی۔خالدہ ضیا کو کرپشن الزام میں سزا رواں برس آٹھ فروری کوسنائی گئی تھی۔اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے اپیلوں کے ممکنہ اخراج کے بعد خالدہ ضیا کا سیاسی کیریئرختم ہوسکتا ہے۔عدالت اُن کے بیٹے طارق رحمٰان کو بھی بدعنوانی کے الزام کے تحت سزا سناچکی ہے