اوپو نے اپنا فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس پاکستان میں متعارف کرا دیا
اوپو کا سب سے مہنگا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیشاوپو نے اپنا فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس پاکستان میں متعارف کرا دیا۔ اس کے پری آرڈر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔اس فون کو مضبوط بنانے کے لیے فرنٹ اور بیک دونوں جگہ کورننگ گوریلا گلاس 5 موجود ہے۔