انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ دو تین دن کے حالات دیکھ کر کرینگے، خواجہ سعد رفیق
لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں مسلم لیگ ن جیتے گی،انھوں نے کہا کہ ایک خاموش طوفان اٹھ رہا ہے جو ن لیگ کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی اور ان کے ساتھ ائیرپورٹ پر ہونے والے سلوک نے ووٹرز کو نون لیگ کا سپورٹر بنا دیا ہے،ووٹرز اب نظریات کی بنیاد پر لیگی امیدواروں کو ووٹ دیں گے،خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ الیکشن کمیشن کوڈ آف کنڈکٹ پرعمل درآمد کرانے میں اپنا آئینی کردار ادا کرے،شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،الیکشن مواد کی حفاظت اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،پولنگ اسٹیشن پر کس کا کیا اختیار ہو گا ریٹرننگ آفیسر اس بارے فوری اجلاس طلب کریں،خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اشتعال انگیزی کی سیاست شروع کر دی ہے،پی ٹی آئی کی قیادت سے کہتا ہوں تدبر اور ہوش کے ناخن لیں،عمران خان کے پے در پے یوٹرن ان کی ناکامی کے لیے کافی ہیں،پہلے ضرورت کے بغیر جلسے بھرتے تھے اب ضرورت ہے تو پی ٹی آئی کے جلسوں میں خالی کرسیاں ہیں۔