ملک میں کوروناوائرس سےمزید 39افرادجاں بحق, متاثرہ افراد کی تعداداڑتالیس ہزار اکیانوے ہوگئی
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے انتالیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداداڑتالیس ہزار اکیانوے ہوگئی ہے ۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اب تک پنجاب میں سترہ ہزار تین سو بیاسی ، سندھ میں اٹھارہ ہزار نو سو چونسٹھ ، خیبرپختونخوا میں چھ ہزار آٹھ سو پندرہ، بلوچستان میں دوہزار نو سو اڑسٹھ، اسلام آباد میں ایک ہزار دوسو پینتیس ، گلگت بلتستان میں پانچ سو اناسی اور آزاد کشمیر میں ایک سو اڑتالیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔وائرس سے اب تک چودہ ہزار ایک سو پچپن مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار سترہ ہوگئی ہے۔