فاسٹ باؤلر محمد عامر دلہن گھر لے آئے
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے جاری ہیں۔ محمد عامر پھولوں سے سجی گاڑی پر بارات لے کر دلہنیا لینے پہنے جہاں دلہن والوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران سرخ کلاہ اور گولڈن شیروانی زیب تن کیے محمد عامر کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، میرون جوڑا پہنے دلہن نرجس کے چہرے پر بھی مسرت عیاں تھی۔ فاسٹ باؤلر کی بارات میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ دولہا کے عزیز و اقارب اور دوست انہیں مبارکباد دیتے رہے۔ اس دوران دودھ پلائی کی رسم بھی ہوئی جس میں محمد عامر نے دلہن والوں کو پچاس ہزار روپے ادا دیئے۔ فاسٹ باؤلر کا ولیمہ آج ہوگا جبکہ تقریب کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا ہے۔