امریکہ نے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے کہا کہ امریکا نیو یارک میں ہونے والی پاک بھارت وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات تعلقات میں بہتری کی جانب قدم ہے، اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاک بھارت حکام کا ساتھ بیٹھنا اور معاملات پر بات چیت کرنا ایک مثبت پیغام ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مودی نے بھی مثبت پیغامات کا تبادلہ کیا ہے، امید ہے ملاقات میں مضبوط تعلقات کی راہ ہموار ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو لکھے خط میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی،جس کے جواب میں بھارت نے پیشکش قبول کی، اس حوالے سے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان27 ستمبر کو ملاقات ہو گی۔