فلپائن کے جزیرہ کیبو میں موسلا دھار بارشوں کےبعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی
فلپائن ایک کے بعد ایک قدرتی آفات کی زد میں ہے، طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جزیدہ کیبو میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے،حکام کے مطابق کئی گھر مٹی تلے دب گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔