یوم عاشورکے موقع پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پیغام
یوم عاشورکے موقع پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھی قرآنی تعلیمات ،برداشت، قربانی اور جذبہ شہادت کی ایک لازوال مثال ہیں، واقعہ کربلا اللہ تعالی اوریوم آخرت پرغیر متزلزل ایمان ہے ، تقویٰ ، بہادری ،اللہ کی راہ میں صبر اور قرآن مجید میں بیان شہادت کے جذبے کا ایک بہترین نمونہ ہے جسے قیامت تک یاد رکھا جائے گا،اسد قیصر نے کہا کہ بحثیت مسلمان یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں۔ اسلام اور امن دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معاشرے میں انتشار پھیلارہی ہیں،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انسانیت کی بھلائی اور ملکی تعمیر و تر قی کے لیے خود کو وقف کر دیں۔ یوم عاشورہ کی قربانی قیامت تک آنے والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ یوم عاشورہ کا معرکہ جوسچائی اور باطل قوتوں کے مابین پیش آیا مسلمانوں کو حق وسچ کے لیے باطل قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے