بھارت ہٹ دھرمی پر قائم، سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں کرانے کی پاکستانی تجویز مسترد کردی
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود،بھارت نے سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں کرانے کی پاکستانی تجویز مسترد کردی، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہناتھا کہ موجودہ ماحول پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس کیلئے مناسب نہیں،سارک سےمتعلق بھارت کامؤقف واضح اورمستقل ہے، پاکستان کی میزبانی میں سارک اجلاس ہونا مشکل ہے،واضح رہے کہ دو ہزار سولہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہونا تھا،لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اڑی کیمپ پر حملے کو جواز بنا کر اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا،بھارتی انکار کے بعد بنگلادیش، بھوٹان اور افغانستان نے بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔