پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان امن اورمذاکرات کے لیے کھڑا ہے،بھارت میں شدت پسند گروہ امن عمل سبوتاژ کررہے ہیں, وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے حلف برداری کی تقریب میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھوکوبلایا لیکن بعد میں بھارت میں ان کے ساتھ کیا ہوا سب کوپتا ہے،پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے،بھارت میں ایک طبقہ امن کے خلاف ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کھلے دل سے کہاکہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا توہم دوقدم بڑھائیں گے مگربھارت کےاندرشدت پسندی بہت زیادہ ہے،بھارت میں شدت پسند گروہ امن عمل کوسبوتاژکرنا چاہتا ہے اوربھارتی حکومت بھی شدت پسندی کے زیراثرہے، ،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی فتح ہےکہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑاہے،،بھارت کی طرف سے جس شدت پسندی کامظاہرہ کیا جارہاہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے