وزیراعظم کے دوبارہ رابطے کے باوجود اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےعوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی۔