عماد وسیم بھی 26اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
قومی کرکٹر عماد وسیم رواں ماہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ثانیہ اشفاق سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ عماد وسیم کی شادی ثانیہ اشفاق سے چند ہفتے پہلے 26 اگست کو اسلام آباد میں طے ہوئی تھی، قومی کرکٹر نے وزیراعظم کو بھی شادی کا دعوت نامہ بجھوادیا ہے۔ مدعوکردہ مہمانوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم سمیت سینیٹر فیصل جاوید، نعیم الحق اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت کئی دوسرے سابق کرکٹرز کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے، عماد وسم کی ہونے والی اہلیہ پاکستانی نژد برطانوی شہری ہیں