9مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم اورعمر تنویر بٹ منحرف ہوگئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں نو مئی کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہوگئے، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی بھی بیان مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری نہیں دیا۔ درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئیء نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا درس دیا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔نو مئی کا پورا کیس ان گواہوں کے مبینہ 164 کے بیان پر کھڑا تھا - جسے آج زمین بوس کر دیا گیا ہے ۔جہانگیر احمد بٹ نے کہا کہ کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں انشاءاللہ اپنے قائد عمران خان اور حق سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔