شیرافضل مروت گرفتاری کے بعد رہا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرکے پھر رہا کردیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری شیر افضل مروت کو گولڑہ تھانے لے گئی۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی۔ بعد ازاں پولیس کی طرف سے شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی کے بعد رہا گیا۔