ملتان میں نشترمیڈیکل کالج کےمشتعل طلبا نےامتحانی نتائج کےخلاف احتجاج کرتےہوئےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے دفترکوآگ لگادی۔
ملتان میں نشترمیڈیکل کالج کے طلبہ کا تھرڈ پروفیشنل امتحان کے نتائج کےخلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ طلبا نے احتجاجاً اپنے رزلٹ کارڈز کو نذرآتش کردیا، جبکہ طلبہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اورمشتعل طلبا نے یونیورسٹی کے دفتر میں موجود فرنیچر کو آگ لگادی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے پرچے دوبارہ چیک کئے جائیں اور حکومت پنجاب نشترمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔