چین میں جان لیوا کرونا وائرس کےحملے جاری ،مزید 109 افراد ہلاک
تفصیلات کےمطابق چین میں جان لیوا کرونا وائرس کے 397 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ چینی حکام کے مطابق چین میں کروناوائرس کے متاثرہ مریضوں میں کمی آئی ہے ۔ 12 ہزار افراد صحت یاب ہو کر واپس جاچکے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین سے باہر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس کی منتقلی کے92کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم پہلے ہی چین پہنچ چکی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین میں کرونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرےگی۔ ایڈوانس ٹیم کی روانگی کااعلان عالمی ادارہ صحت کےسرابراہ ٹیڈرس نےکیا ۔ چین پہنچنے والےعالمی ماہرین پرمشتمل ٹیم کی سربراہی بروس ایلورڈ کررہےہیں جنہیں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں تجربہ حاصل ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے نویل کرونا وائرس کو کویڈ-19کا نام دے دیا ہے۔ وائرس پہلی بار31دسمبر2019 کو چین میں رپورٹ ہوا۔ عالمی ادارہ صحت نے ویکیسین کی تیاری اور تحقیق کا عمل تیز کرنے کی اپیل کردی ہے جبکہ 21 ممالک نے چین کوطبی سامان بطورعطیات فراہم کیا ہے