راجہ پرویزاشرف کسی بھی صورت وزارت عظمیٰ کے لیے موزوں نہیں ہیں، صدرزرداری سوئس بینکوں میں اپنی رقم بچانے کے لیے مزید کتنے وزیراعظم قربان کریں گے۔ میاں نوازشریف
سہون شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوراورلٹیرے سیاسی شہید نہیں بلکہ سیاسی یتیم ہونگے۔ حکومت نے ملک کوبحران میں ڈال دیا حکومت کے اس جرم میں اتحادی جماعتیں بھی برابرکی شریک ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ حکومت میثاق جمہوریت پرعمل کرلیتی توآج ملک کے حالات بہترہوتے لیکن پیپلزپارٹی نے ایسا نہیں کیا۔ نون لیگ کے صدرکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سوئس بینکوں میں موجود پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم واپس لانے میں ساتھ نہیں دیا، صدرزرداری اپنی رقم بچانے کے لیے مزید کتنے وزیراعظم قربان کریں گے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اگرگیلانی صاحب عوام کی خاطرسٹینڈ لیتے توانہیں اپنے کندھوں پراٹھالیتا لیکن انہوں نے صرف ایک ہی شخص کا کہنا مانا جس کا نام آصف زرداری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں غیرجانبدارنگران حکومت بنا کرالیکشن کرائے جائیں راجہ پرویزاشرف وزیراعظم کی کرسی کے قابل نہیں ہیں۔