قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نو بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ایکنک کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا،،جس میں چودہ ارب پندرہ کروڑ سے زائد لاگت کے دو سو بیس کے وی کے مستونگ سب سٹیشن اور سبی،،مستونگ،،کوئٹہ اور لورالائی ڈبل ارکٹ ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی گئی،،اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے لیے زمین کی خریداری کے لیے تین ارب ارب اکیاون کروڑ روپے زائد لاگت کے پی سی ٹو کی منظوری دی گئی،،ایکنک نے دو ہزار ڈاکٹروں کے لیے سکالر شپ پروگرام فیز تھری کی منظوری بھی دی،،جس پر بائیس ارب اکیس کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے،،سوشل سیکٹر کے تحت پمز میں نیورو سائنس سینٹر کے قیام کے لیے سات ارب اٹھائیس کروڑ سے زائد کی منظوری دی گئی،،جب کہ ہیلتھ سیکٹر میں چاروں صوبوں کے لیے ایک کھرب اکتیس ارب روپے کی منظوری دی گئی،،سندھ کے بیراجز کو بہتر بنانے کےلیے سولہ ارب چھیاسٹھ کروڑ سے زائد کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا،،جبکہ نیلم جہلم کے نظر ثانی شدہ پانچ کھرب چھ ارب سے زائد لاگت کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی،،گوادر میں ریلوے راہداری کےلیے بھی منصوبے کی منظوری دی گئی،،جبکہ درواٹ ڈیم کےلیے گیارہ ارب چھہتر کروڑ سے زائد کی منظوری دی گئی،،اجلاس میں لاہور خانیوال موٹر وے کے ساٹھ ارب بیاسی کروڑ سے زائد کے نظر ثانی منصوبے کی منظوری بھی دی گئی،،