بھارتی سفارتخانے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیشکش کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا:ترجمان دفتر خارجہ
ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانے نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کی پیشکش کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے فوجی سربراہ کے جھوٹے دعوے کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے جلد ردعمل کی توقع ہے۔