سوات: پولیس وین کے قریب دھماکہ، 1 پولیس اہلکار شہید ،3 زخمی
سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے جبکہ 3 زخمی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کہا کہنا ہے کہ مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے جس کی شناخت برھان کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جہان آباد کے مقام پر ہوا، دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو مقامی لوگوں نے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے ۔