کوئٹہ :پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ،ایک اہلکار سمیت 5زخمی
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق خالق شہید تھانے کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ مشرقی بائی پاس پر ہوا ، ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول سنڈیمن ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹرسائیکل ملی ہے ۔