قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی اسلامی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں : سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت کا واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان قبل ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو فوری معطل اور اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کر دیے گئے ہیں۔ 48 گھنٹوں میں بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔