کوڑے دان کے قریب پھینکا گیا بچہ اب ٹیکنالوجی ماہر، کروڑ پتی بن گیا
فریڈی فیگرز نامی اس نوجوان کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز سے بڑھ چکی ہے۔ فریڈی فیگرز اپنے سوتیلے والدین کا اب تک شکر گزار ہے جنہوں نے اسے کوڑے سے اٹھا کر اپنی اولاد سے زیادہ پیار سے پالا اور ہر وہ چیز دینے کی کوشش کی جو ان کے بس میں تھی۔ فریڈی فیگرز نامی اس نوجوان کے سوتیلے والد نیتھن کی عمر 74 سال اور ان کی والدہ بیٹی مے کی عمر 66 سال تھی جب انھوں نے اسے گود لیا۔ اس امریکی نوجوان نےانٹرویو میں بتایا کہ کلاس فیلوز اور سکول کے ساتھی میرا ماضی یاد دلاتے ہوئے میرا مذاق اڑاتے تھے۔ اس بات کا میرے سوتیلے والد کو پتا چلا تو انہوں نے بس سٹاپ پر آنا شروع کر دیا تاکہ میری حفاظت کر سکیں۔