روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 59 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 306 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔