پراسراریت اور خوفناک مناظر سے بھر پور ہالی ووڈ ہارر فلم'انسائیڈیس،دی لاسٹ کی' کا ٹریلر جاری
تھرل،پراسراریت اورخوفناک مناظر سے بھر پور ہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم'انسائیڈیس،دی لاسٹ کی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،،فلم کی کہانی نیو میکسیکو میں رہائش پذیر ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو پراسرار قوتوں کی وجہ سے مشکلات میں گِھر جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں لِن شے، ہینا ہیز، لیگھ وینل، اینگس سیمپسن اور اسپیپنسر لوک کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔جیسن بلم، اورن پیلی اور جیمز وین کی پروڈیوس کردہ خوف، دہشت اور سنسنی پھیلاتے مناظر سے بھرپور فلم پانچ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔