سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے 2 بالائی اضلاع میں 485 ملین روپے لاگت سے 4 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور شانگلہ میں 18.5 کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، 2 بالائی اضلاع( سوات، شانگلہ) میں 485 ملین روپے سے 4 بڑی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر سے سیاحتی مقامات تک رسائی میں مزید آسانی پیدا ہوگی، صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بڑا اقدام سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔