ایئرچیف مارشل سہیل امان نے راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں شمالی وزیرستان اورشوال میں جاری آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں شمالی وزیرستان اورشوال میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کودہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھرپورکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سےدہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔