نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتی بھارتی فوج
بھارت اپنے دفاع پر پاکستان سے آٹھ سو گنا زیادہ رقم خرچ کرتا ہے ،اور نریندرا مودی بھارت کو خطے کی سپر پاور سمجھے بیٹھا ہے لیکن اس خود ساختہ سپر پاور کی ایئر فورس کی مہارت کا یہ عالم ہے کہ روسی ساختہ مگ اکیس طیارے جو بھارت نے اندرا گاندھی کے دور میں حاصل کیے تھےاور ان کی ایک بڑی کھیپ بھارت کے پاس موجود ہے ،،لیکن بھارتی فضائیہ میں ان طیاروں کو اڑانے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ مگ اکیس طیارے بھارت کے کریش ہوئے ہیں،جس کی ایک مثال آج کا فائٹر جیٹ کریش ہے ،مگ اکیس طیاروں کو اگرچہ اڑتا تابوت کہا جاتا ہے لیکن یہی طیارے ایف سولہ طیاروں کی ٹکر کا جنگی جہاز بھی سمجھے جاتے ہیں اور اب بھی روسی اور شامی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں جہاں ان کے کریش ہونے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ،دنیا بھر میں سب سے کم جنگی طیارے پاک فضائیہ کے کریش ہوئے ہیں