بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا علیحدگی کے 6ماہ بعد دوبارہ بات چیت کا آغاز
ہالی وڈاداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے علیحدگی کے 6ماہ بعد دوبارہ بات چیت کا آغاز کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ پٹ کے اندورنی ذرائع نے بتایا دونوں اداکاروں نے طلاق کے 6 ماہ بعد دوبار بات چیت شروع کردی ہے کہ جو کہ اچھا اقدام ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس سے قبل اب تک ان کے تمام معاملات وکیلوں کے ذرائع ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا فیصلہ بچوں کی خواہشات پر کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ دونوں اداکاروں نے بچوں کی بہتری اور ان کی بہترین پرورش پر توجہ مزکوز کر رکھی ہے۔بریڈ پٹ کو امید ہے کہ ان کی مشرکہ دیکھ بھال سے بچوں کا مستقبل سنور جائے گا۔