شاہ محمودقریشی کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اہم ملاقات
اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،کثیرجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے، تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک، دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کے جولائی 2021 میں کیے گئے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ۔