شارجہ میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا ہے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 الیکٹرک بسیں دبئی، عجمان اور الحمریہ کے درمیان چلائی جارہی ہیں، ان مقامات کا انتخاب انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے متعلقہ اداروں کی جانب سے جائزوں اور مسافروں کی تعداد اور ڈیمانڈ کی بنیاد پر کیا گیا۔یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے 2050 تک نیٹ زیرو سٹرٹیجک انیشییٹو اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے گرین ٹرانسپورٹیشن اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔پہلے مرحلے میں چلائی جانے والی نئی بسیں کنگ لانگ ماڈل کی ہیں، یہ9 میٹر لمبی ہیں اور ان میں 41 مسافروں کی گنجائش ہے۔ایئرکنڈیشنڈ بسوں میں امارات کے موسمی حالات کے مطابق بیٹری کولنگ سسٹم موجود ہے۔