یوگنڈا کا موبائل فون کے سوشل میڈیا صارفین پر ٹیکس عائد کرینکا فیصلہ
افریقی ملک یوگنڈا نے سرکاری آمدنی میں اضافے کیلئے ملک میں سوشل میڈیا صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد جولائی سے ہو گا۔ یوگنڈا کے وزیر خزانہ ماتیا کسانجا کا کہنا ہے سوشل میڈیا ٹیکس آمدنی میں اضافے کے ساتھ قومی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔