سیاسی جماعت ہماری ہڑتال اپنے نام کرنا چاہتی ہے، انجمن تاجران
صدر مرکزی انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت ہماری ہڑتال اپنے نام کرنا چاہتی ہے تاجر اپنی بات منوانا جانتے ہیں ہمیں کسی سیاسی جماعت کی ضرورت نہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ پراپرٹی پر انکم ٹیکس لگایا جائے صرف انکم پر ہی ٹیکس انکم لگایا جاتا ہے ملک کی حالت یہ ہو گئی ہےکاروبار 30 فیصد رہ گیا حکمران اپنے خرچے کم کرنے کو تیار نہیں۔ اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ جب تک کرپشن پر سزائے موت نہیں ہوتی ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا الیکشن سےمفت بجلی، آٹا دینے کی بات کرنے والوں نے 300گنا مہنگا کر دیا ہے۔