نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برا ئے وزیراطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ قائداعظم کے وڑن کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصاً پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابلِ فخر کردار ادا کیا۔