ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو مداحوں سے بچھڑ گئیں
لاہور: پاکستانی نامور سابق اداکارہ روحی بانو شدید علالت میں کے پاعث آج مداحوں سے بچھڑ گئیں ہیں۔ اداکارہ کی بہن روبینہ یاسمین نے بتایا کہ وہ استنبول کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور گذشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں رات گئے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ دنیائے فانی سے چل بسیں۔ انہوں نے بتایا کہ روحی بانو گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں۔ واضح رہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حُسن کارکردگی حاصل کرنے والی روحی بانو کئی برسوں سے نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار ہیں۔